19 جون، 2018، 8:32 PM

پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

پاکستان الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر  الملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔اطلاعات  کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر اعظم پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور سنگا پور میں بھی کروڑوں روپے کی جائیداد رکھتے ہیں جبکہ وہ 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی رکھتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سنگارپور اور برطانیہ میں جائیدادیں اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں، نگراں وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو میں اپارٹمنٹ بھی ہے جب کہ لندن اور سنگاپور میں جائیداد بیوی کے نام پر ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض بھی ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاونڈ کی پراپرٹی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سوات میں 45 دکانیں جب کہ فلور مل اور سی این جی اسٹیشن میں شیئرز بھی ہیں۔

News ID 1881532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha