16 جون، 2018، 8:27 PM

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کی ملاقات کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کی ملاقات کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کے اعلان  کے بعد طالبان دہشت گردوں  نے کابل سمیت ملک کے دیگر شہروں میں  داخل ہوکر عوامی مقامات پر شہریوں اور سکیورٹی فورسز سے بغل گیر ہوکر انہیں عید کی مبارکباد دی  ۔

سکیورٹی فورسز سے ملاقاتوں  کے دوران طالبان دہشت گرد غیر مسلح تھے تاہم ننگر ہار میں عید ملنے کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے مقامی عہدیدار افغان سیکورٹی اہلکاروں سے عید مل رہے تھے کہ گاڑی میں موجود راکٹ پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا، جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ طالبان کی تھی جو ملاقات کے دوران ہجوم میں کھڑی تھی۔

News ID 1881462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha