5 جون، 2018، 12:19 PM

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں یورینیم کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں یورینیم کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ  زیادہ مقدار میں افزودگی کا سب سے اہم جُز یورینیم ہیگزا فلورائیڈ بنائے گا اور اس حوالے سے بین الاقوامی جوہری ادارے آئی اے ای اے کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔  صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک معاہدہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ایران کو یورپی ممالک کے قول اور فعل پر بھی اعتماد نہیں۔ ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کل حضرت امام خمینی (رہ) کی 29 ویں برسی کے موقع پر جوہری ادارے کو حکم دیا تھا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں یورینیم کی افزودگی کا عمل 190 ہزار سو بڑھانے کی تلاش و کوشش کریں کیونکہ اتنی مقدار میں یورینیم کی افزودگی ایران کے طبی مراکز کے لئے بہت اہم ہے۔

News Code 1881209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha