خبر رساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي اخبار لومنڈ كے حوالے سے بتايا ہے كہ فرانس كي وزارت خارجہ كے ايك ترجمان نے كہا كہ دو روزہ اجلاس ميں ايران، فرانس، جرمني اور برطانيہ كے نمائندے شامل تھے
ترجمان كے مطابق جوہري پروگرام پر ہونے والي بات چيت ميں كئي مشكليں درپيش تھيں ليكن بيس گھنٹے كي گفتگو كے بعد شركاء ابتدائي معاہدے كے قريب پہنچ گئے ہيں
اگرچہ حكام نے پيرس ميں ہونے والي بات چيت كي كوئي تفصيل نہيں بتائي ليكن كہا جا رہا ہے كہ ايران كي طرف سے يورينيم كي افزودگي كو روكنے كي صورت ميں اسے جوہري ايندھن مہيا كيا جائے گا اور تجارت ميں اس كے حصہ ميں اضافہ كيا جائے گا
برطانوي خبر رساں ادارے رائٹرز كے مطابق ايران كے چھ ماہ تك يورينيم كي افزودگي روكنے كي پيش كش كي ہے جبكہ يورپي ملكوں كا مطالبہ ہے كہ ايران كو يورينيم كي افزودگي كا كام غير معينہ عرصے كے ليے روك دينا چاہيے
اس سے پہلے ايران كے جوہري پروگرام پر ويانا ميں ہونے والے دو اجلاس بغير كسي معاہدے كے ختم ہو گئے تھے
سفارتكاروں كا كہنا ہے كہ يورپي ممالك اور ايران كے درميان ہونے والي اس بات چيت كے ليے وسط نومبر كي ڈيڈلائن مقرر ہے اور اگر اس وقت تك كسي نتيجے پر نہ پہنچا جا سكا تو يورپي ممالك امريكہ كے اس موقف كي حمايت كريں گے كہ ايران كے جوہري پروگرام كے معاملے كو اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل كے سپرد كر ديا جائے
ادھر چين كے وزير خارجہ لي ژيانگ زنگ نے ان امريكي تجاويز كو مسترد كر ديا ہے كہ ايران كا معاملہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل كے سامنے پيش كيا جائے
چيني وزير خارجہ جو آج كل تہران كے دورے پر ہيں كہا ہے كہ اس قسم كے اقدام سے معاملہ اور پيچيدہ ہو جائے گا
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے جوہري پروگرام كا معاملہ بين الاقوامي جوہري توانائي كے ادارے آئي اے اي اے كي حدود ميں طے كيا جانا چاہيے ايران اپنے اصولي اور منطقي موقف پر قائم ہے ايران نے بار ہا اس بات پر تاكيد كي ہے كہ بين الاقوامي قوانين كي روشني ميں پر امن ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنا اس كا حق ہے جس سے وہ كبھي دست بردار نہيں ہوگا
آپ کا تبصرہ