مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے موقع پر ہی 10مسافر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈین پنجاب کے رہنے والے افراد ناندیڑگردوارے میں زیارت کے لئے جارہے تھے ناگپورہائی وے کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار بس ٹرک سے جا ٹکرائی،حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بس کے پرخچے اڑ گئے ،حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت انتہائی نازک بیان کی جا رہی ہے ،حادثے کے فوری بعد امدادی ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے موقع پر ہی 10مسافر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1881150
آپ کا تبصرہ