مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے مذہبی آزادی پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں ہے جب کہ ہندوستان کو ان ملکوں کی صف میں شامل کردیا گیا ہے جن کی نگرانی کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مذہبی آزادی کے نگراں ادارے کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں ہندوتوا اور زیادہ مضبوط اور خطرناک ہوگئی۔
امریکہ کے مذہبی آزادی کے نگراں ادارے کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم کی مذہبی آزادی پر جاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں نہ صرف مسلمان بلکہ نچلی ذات کے ہندو دلت بھی محفوظ نہیں۔ رپورٹ میں مرکزی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر کا پارلیمنٹ میں دیاگیا بیان شامل کیا گیا ہے۔بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ2017میں822فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں111افراد ہلاک اور 2384 زخمی ہوئے۔ شدت پسند ہندو تنظیموں نے گزشتہ برس 10 مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں قتل کردیا۔ مذہبی رواداری میں موجودہ حکومت کے دور میں مزید کمی ہوئی ہے۔ آبادی میں اضافے کے باوجود قانون سازی میں مسلمانوں کا تناسب کم ہوا ہے، ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب19فیصد ہے لیکن2017 میں ریاستی اسمبلی میں ان کی نمائندگی میں 6 فیصد کمی ہوئی۔
آپ کا تبصرہ