3 مئی، 2015، 1:14 PM

ہندوستان

ہندوستان کی موجودہ حکومت کے دوران اقلیتوں پر تشدد اور حملوں میں اضافہ

ہندوستان  کی موجودہ حکومت کے دوران اقلیتوں پر تشدد اور حملوں میں اضافہ

مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : امریکی کانگریس کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد سے بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد سے بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اقلیتوں کے خلاف حملوں اور راشٹریا سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشد جیسی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات ہوتے رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ہندو گروہوں نے 4 ہزار مسیحی خاندانوں اور ایک ہزار مسلم گھرانوں کے افراد کو اتر پردیش میں گھر واپسی کے نام سے چلائی جانے والی مہم میں جبری ہندو بنانے کا اعلان کیا تھا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ باوجود ایک سیکولر جمہوریت ہونے کے بھارت اقلیتوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

جس سے اقلیتوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ادھر بھارتی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وکاس سروپ نے مذکورہ رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے رد کردیا ہے۔

News ID 1854543

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha