28 مئی، 2018، 11:37 AM

ایرانی وزیر خارجہ ہندوستان پہنچ گئے/ ہندوستانی حکام کے ساتھ انرجی اور دیگر امور پرمذاکرات

ایرانی وزیر خارجہ  ہندوستان پہنچ گئے/  ہندوستانی حکام کے ساتھ انرجی اور دیگر امور پرمذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستانی حکام سے انرجی اور حمل و نقل سمیت باہمی دلچسپی کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ  ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستانی حکام سے انرجی اور حمل و نقل سمیت باہمی دلچسپی کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں ہندوستانی حکام کے ساتھ  سیاسی ، تجارتی اور اقتصادی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا عالمی امور میں بھی قریبی تعاون جاری ہے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے اور دونوں ممالک کے موجودہ شرائط میں مشترکہ مفاادت پر بھی بات چيت کی جائے گي۔   

News ID 1881030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha