3 ستمبر، 2005، 12:47 AM

ہندوستان كے وزير خارجہ نے اخباري نمائندوں سے گفتگو كرتے ہوئےكہا كہ

ہندوستان اور ايران مزيدگہرے اوردوستانہ روابط برقرار كريں گے

ہندوستان اور ايران مزيدگہرے اوردوستانہ روابط برقرار كريں گے

ہندوستان كے وزير خارجہ جناب نٹور سنگھ ايران كے اعلي حكام سے ملاقات اور باہمي امور پر گفتگو كرنے كے لئے تہران پہنچ گئے ہيں ايران كے وزير خارجہ متكي نے ان كا استقبال كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كے مطابق ہندوستان كے وزير خارجہ نے ائير پورٹ پر داخلي اور غير ملكي اخباري نمائندوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہندوستان اور ايران مزيدگہرے اوردوستانہ روابط برقرار كريں گے انھوں نے 1992 كے اپنے ايران كے سفر كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ميں اور ہندوستاني حكام اس بات پر اميد ركھتے ہيں كہ ايراني حكام سے مختلف اجلاس ميں ملاقات اور گفتگو كے ذريعہ دونوں ممالك كے روابط كو مزيد مضبوط اور مستحكم بنايا جائے ايران كے وزير خارجہ متكي نے بھي ہندوستاني وزير خارجہ كے سفر كو اہم اور مثبت قرار ديا اطلاعات كے مطابق ہندوستان كے وزير خارجہ نٹور سنگھ اپنے تين روزہ دورے كے دوران ايران كے صدر احمدي نژاد اور اسپيكر اور ايران كي اعلي سلامتي كونسل كے سكريٹري سے باہمي دلچسپي كے امور پرگفتگو كريں گے

News ID 225241

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha