22 مئی، 2018، 12:10 PM

دمشق میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دمشق میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ دمشق کے الشہبندر اسکوائر پر ہوا ۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام  کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرہ " بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت " کے عنوان سے منعقد ہوا۔

News ID 1880891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha