22 مئی، 2018، 11:33 AM

15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئے خطرہ ہیں/ ایران خطرہ نہیں

15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئے خطرہ ہیں/ ایران خطرہ نہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ 15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ  15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔

اردوغان نے دنیا میں موجود 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دھونس جماتے ہیں اور دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کیا وہ دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہیں؟ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دوسروں کو کیوں دھمکی دیتے ہیں؟۔ اردوغان نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کی دھمکی دیتے ہیں وہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور عالمی برادری کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترک صدر نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے پر بھی تاکید کی۔ اردوغان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ پانچ ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا عزم مثبت قدم ہے اردوغان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بیانات کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ امریکہ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتا ہے۔

News ID 1880889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha