20 مئی، 2018، 3:53 PM

چیچینا میں چرچ پر حملے میں 7 افراد ہلاک

چیچینا میں چرچ پر حملے میں 7 افراد ہلاک

چیچینا کے ایک آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیچینا کے ایک آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چیچینا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع ایک چرچ  پر 4 اسلحہ بردار افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خدمت گار اور سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ آوروں کے قبضے سے آتشی اسلحہ اور چاقو بھی برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کر کے اندر موجود لوگوں کو مغوی بنانا چاہا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

News Code 1880847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha