10 مئی، 2018، 8:13 PM

ہندوستان اور پاکستان کی باہمی دشمنی دونوں کی تباہی کا سبب بنےگی

ہندوستان اور پاکستان کی باہمی دشمنی دونوں کی تباہی کا سبب بنےگی

پاکستان کے قومی سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ دشمن رہے تو ایک دوسرے کو تباہ کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اسلام آباد میں سکیورٹی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ دشمن رہے تو ایک دوسرے کو تباہ کردیں گے۔پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ یہ بات پاکستان اور بھارت کو سوچنا ہو گی کہ کیا ہمیں ہمیشہ دشمن رہنا ہے؟ اگر ایسا ہوا تو ہم ایک دوسرے کو تباہ کردیں گے، ماضی کو بھلا کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، مل جل کر ہمیں امن کے طرف جانا ہوگا کیونکہ ہر بات کا حل لڑائی نہیں اور اگلی نسل یہ بات سوچے گی اور اس کا حل نکالے گی۔

News ID 1880620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha