مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی میانمار کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 14 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی میانمار میں واقع ایک گاؤں وائی کار میں واقع قیمتی پتھر جیڈ (Jade) یا یشب کی ایک کان میں کام کرنے والے کان کن لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئے جس کے نتیجے میں 14 کان کن ہلاک ہو گئے۔ امدادی ادارے پانچ کان کنوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
امدادی ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں نے ایک پہاڑی دیوار کو توڑ کر قیمتی پتھر جیڈ نکالنے کی کوشش کی لیکن پہاڑی دیوار کان کنوں پر گئی جس کی وجہ سے کئی کان کن ملبے تلے دب گئے۔ زخمی کان کنوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ کان کنی کی جگہ پر کسی حادثے سے نمٹنے کے لیے سہولیات کا فقدان ہے۔
آپ کا تبصرہ