3 مئی، 2018، 5:54 PM

اسپین میں علیحدگی پسند تنظیم ایٹا کا مسلح جد جہد ختم کرنے کا اعلان

 اسپین میں علیحدگی پسند تنظیم ایٹا کا مسلح جد جہد ختم کرنے کا اعلان

اسپین میں باسک قوم کی علیحدگی پسند تنظیم ایٹا نے اپنی 40 سالہ مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں باسک قوم کی علیحدگی پسند  تنظیم ایٹا نے اپنی 40 سالہ مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق باسک قوم کی نسل پرست جماعت ایٹا نے ایک خط میں اپنی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خط اسپین کے ایک آن لائن اخبار میں شائع ہوا ہے۔ علیحدگی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے مسلح راستہ چننے والی ایٹا نے سول سوسائٹی، اداروں اور قتل و غارت گری کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے معذرت بھی کی ہے۔ باسک علیحدگی پسندوں کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں مسلح جدوجہد کے دوران ہونے والے جانی نقصان کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کو معصوم کہا اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی طلب کی گئی ہے۔  ادھر اسپین کی حکومت نے خط کو مسترد کرتے ہوئے باسک علیحدگی پسندوں کا پیچھا کرتے رہنے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

News ID 1880455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha