مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربہ گاہ کو رواں سال مئی میں بند کرکے جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو جگہ کے معائنے کے لیے دعوت بھی دے گا۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا۔ جوہری تنصیب ’پنگيئی ری‘ کو مئی میں بند کرنے سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان خود چل کر جنوبی کوریا گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔
جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ شمالی کوریا نے جوہری سائٹ کو باضابطہ بند کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین کو جوہری تنصیب کا دورہ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنے قومی وقت کو جنوبی کوریا کے وقت سے ملائے گا جو کہ ابھی نصف گھنٹے پہلے ہے۔
آپ کا تبصرہ