27 اپریل، 2018، 8:24 PM

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے سلسلے میں ہندوستان سے احتجاج

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے سلسلے میں ہندوستان سے احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ہندوستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی  فائرنگ سے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ہندوستان  سے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

News ID 1880329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha