مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کےعلاقےجمنا نگر کے مندر میں 13 سال کی بچی سےاجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا،ملزم بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔ادھر ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایک مرکزی وزیر سنتوش گینگوار نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کہا کہ اتنے بڑے ملک میں ایسے واقعات ہو جا تے ہیں ۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ بیان ملزموں کے لئے سزائے موت کے قانون کے بعد آیا۔ بھارتی حکومت نے مجرمانہ قانون 2018میں ترمیم پاس کی ہے جس کے تحت عدالت کو اختیار ہے کہ وہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں سزا پانے والے افراد کو سزائے موت دیدے ۔
ہندوستان کی ریاست ہریانہ کےعلاقےجمنا نگر کے مندر میں 13 سال کی بچی سےاجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا،ملزم بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔
News ID 1880242
آپ کا تبصرہ