21 اپریل، 2018، 12:02 PM

شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا  کا مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں ہے۔

   مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں جب کہ بین البراعظمی راکٹ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں۔ سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ نے اپنا مشن مکمل کرلیا ہے تاہم نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وہ مزید ایٹمی ہتھیار اور ٹیکنالوجی برآمد بھی نہیں کریں گے۔ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی تجربات پر پابندی کی عالمی کوششوں کا حصہ بنیں گے جب کہ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینا ہے۔ ادھر شمالی کوریا کے اس اعلان کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان بڑی پیشرفت اور دنیا کے لیے خوشخبری ہے جب کہ ایٹمی ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

News Code 1880185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha