مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ سازوں کے معاون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کا تعلق جرمنی سے ہے اس کا شامی دہشت گردوں سے بھی گہرا تعلق ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی حکومتی دستوں کے خلاف سرگرم کرد فورسز کے ایک کمانڈرنے بتایا کہ اسے شمالی شام سے گرفتار کیا گیا۔ کمانڈر نے بتایا کہ اس جرمن دہشت گرد کا نام محمد زمار ہے اور وہ ان دہشت گردوں کا معتمد ساتھی تھا جو 2001میں گیارہ ستمبر کے روز امریکہ میں متعدد مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
آپ کا تبصرہ