18 اپریل، 2018، 12:34 PM

افغانستان میں 16 طالبان ہلاک اور 6 عام شہری جاں بحق

افغانستان میں  16 طالبان ہلاک اور 6 عام شہری جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبے غور میں طالبان دہشت گردوں نے 6 عام شہریوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا جبکہ صوبہ غزنی میں 16 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے غور میں طالبان دہشت گردوں نے 6 عام شہریوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا جبکہ صوبہ غزنی میں 16 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال ناظمی کے مطابق حملہ آوروہابی دہشت گردروں نے صوبائی دارالحکومت فروز کوہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ ادھر صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 16 وہابی دہشت گرد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

News Code 1880125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha