14 اپریل، 2018، 12:30 PM

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت کی  کھلی خلاف ورزی

حزب اللہ لبنان نے شام پر امریکی فرانسیسی اور برطانوی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شام پر امریکی فرانسیسی اور برطانوی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی  کھلی خلاف ورزی ہے۔ حزب الہ لبنان نے شامی حکومت کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے دوما میں وہابی دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام غلط، بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

News Code 1880035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha