مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے میتھری پالا سری سینا نے غیر متوقع طور پر پارلیمنٹ کو ایک مہینے کے لیے معطل کردیا ہے۔ سری لنکا کے صدر کی جانب سے یہ اقدام ان کے اور ان کی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا۔اطلاعات کے مطابق حکومتی حکم نامے میں میتھری پالا سری سینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ " ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے، جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہوگا۔"
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانِل وِکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز روز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔
آپ کا تبصرہ