12 اپریل، 2018، 10:35 PM

تاج محل کے جنوبی دروازے کا 12 فٹ مینار گر گیا

تاج محل کے جنوبی دروازے کا 12 فٹ مینار گر گیا

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں تیز آندھی اور شدید بارش کے باعث تاج محل کے جنوبی دروازے کا 12 فٹ مینار گرگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ  میں تیز آندھی اور شدید بارش کے باعث تاج محل کے جنوبی دروازے کا 12 فٹ مینار گرگیا۔اطلاعات کے مطابق دنیا کا ساتواں عجوبہ اور محبت کی نشانی تاج محل ہندو انتہاپسندوں کے بعد اب تیز آندھی کے نشانے پر ہے اور محل کے جنوبی دروازے پر بنا ہوا بلند مینار گر کر مسمار ہوگیا ہے۔ہندوستانی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے شدید متاثر ہوا اور اس کے مرکزی دروازے روزہ کا 12 فٹ مینار گر کر تاج محل کی خوبصورتی ماند کر گیا۔ تیز آندھی اور شدید بارش سے چھوٹا سفید گنبد اور شاہی دروازہ بھی متاثر ہوا۔ آگرہ میں واقع  تاج محل کو مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کے لیے تعمیر کروایا تھا، تاج محل اپنی خوبصورتی کے باعث صدیوں سے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے اور دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں لوگ اس کو دیکھنے ہندوستان کا رخ کرتے ہیں۔

News Code 1880005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha