مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور عدالت نے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضمانت کی درخواست کی سماعت پر سلمان خان کی بہنیں بھی عدالت میں موجودتھیں۔ جودھ پورکی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرنوں کے غیرقانونی شکار کے الزام میں پانچ سال قید کی سز ا سنائی تھی۔جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل میں بند کر دیا گیاتھا۔سلمان خان کے وکلاء نے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ آج تک محفوظ کر لیا تھا۔
ہندوستانی اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور عدالت نے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
News ID 1879893
آپ کا تبصرہ