مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے وہابی دہشت گردوں نےدمشق پر راکٹ حملے کئے اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد شامی فضائیہ نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بمباری دوما قصبے میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق دوما میں بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بمباری میں روسی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے وہابی دہشت گردوں نےدمشق پر راکٹ حملے کئے اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد شامی فضائیہ نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1879882
آپ کا تبصرہ