مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کا ہے کہ فرانس میں ریلوے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور صدرایمونیل میکرون کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر، لوگوں نے علامتی شیلنگ بھی کی اور علامتی طور پر ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ صدر میکرون کی حکومت نے ریلوے ملازمین سے ایک لاکھ ملازمین کو نکالنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس کے بعد سے پورے فرانس میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور یہ ہڑتال تین مہینے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گيا ہے ۔
فرانس میں ریلوے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
News ID 1879870
آپ کا تبصرہ