25 جون، 2010، 12:10 PM

فرانس

فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئےہیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین کے سڑکوں پر آنے کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔یونین لیڈرز کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے20 لاکھ افراد نے ملک بھر میں نکالی جانے والی 200 سے زائد ریلیوں میں شرکت کی۔ ریلیوں کے باعث ٹرانسپورٹ متاثر ہوئی اور بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہے۔ دارالحکومت پریس میں ریلوے ٹریفک اور پیرس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے15 فیصد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔ فرانسیسی حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پنشن اصلاحات کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر60 سے بڑھا کر62کرنے پر غور کررہی ہے جس کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

News ID 1106829

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha