مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ " یوٹیوب " کے ہیڈکوارٹر میں ایک خاتون نے فائرنگ کرکے 4 ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون نے پہلےدفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوٹیوب کی دو خاتون اور دو مرد ملازمین زخمی ہوگئے اور بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔زخمیوں کو زکر برگ اسپتال فرانسیسکو منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والی خاتون کی شناخت نسیم اغدام کے نام سے ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ