1 اپریل، 2018، 1:11 PM

روس کا 50 مزید برطانوی سفارتکارون کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس کا 50 مزید برطانوی سفارتکارون کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزيد بڑھ گئي، روس نے 50 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزيد بڑھ گئي ہے روس نے 50 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔  برطانیہ کی جانب سے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد روس نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا تاہم اب روس نے مزید 50 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور روس کے ایک دوسرے کے ملک میں سفارتکاروں کی تعداد یکساں ہونی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق سفارتکاروں کی یکساں تعداد کا مطلب ہے کہ کم از کم 27 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ ہفتے کے روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا نے کہا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ کو 50 سے کچھ زیادہ برطانوی سفارتکاروں کو ملک واپس بلانا ہوگا۔ اس کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ روس نے ان تمام مغربی ممالک کے خلاف جوابی کاررراوئی کی ہے جنھوں نے برطانیہ کی انھی تقلید کرتے ہوئے روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1879748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha