اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصار اللہ کے سربراہ سے ملاقات

یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹین گریفیٹس نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس نے کہا کہ اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ بند کرنے ، یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور یمن میں امن و صلح کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا یہ پہلا سفر ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے  اس سے قبل تین بار یمن میں امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن سعودی عرب یمن کی جنگ میں بری طرح پھنس گیا ہے اور اب وہ اس جنگ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہےکیونکہ یمنیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔

News Code 1879693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =