27 مارچ، 2018، 7:27 PM

روس کا مغربی ممالک کو سخت اور دردناک جواب دینے کا اعلان

روس کا  مغربی ممالک کو سخت اور دردناک جواب دینے کا اعلان

روس کے نائب وزير خارجہ نے امریکہ سے روس کے 60 سفارتکاروں کے اخراج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا جواب بھی مغربی ممالک کے لئے سخت اور منہ توڑ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزير خارجہ  نے امریکہ سے روس کے 60 سفارتکاروں کے اخراج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا جواب بھی مغربی ممالک کے لئے سخت اور منہ توڑ ہوگا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اورامن و ثبات کے لئے  اسٹرٹیجک مذاکرات کے لئے بھی آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور کئی یورپی ممالک نے روس کے سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔

News ID 1879659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha