دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویر لیتے ہوئے 289 افراد گرفتار

دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں 2017میں تقریباً17سو افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے۔واضح رہے اماراتی قوانین کے تحت سمندرپرخواتین کی تصاویر لینا جرم ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے ساحلوں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسی گرفتاری کا مقصد ساحل پر جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

News Code 1879646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =