26 مارچ، 2018، 10:13 AM

روس میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 53 افراد ہلاک

روس میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 53 افراد ہلاک

روس کے علاقے سائبیریا کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 53 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ   روس کے علاقے سائبیریا کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 53 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق آگ کیمیرو کے شاپنگ مال میں واقع آڈیٹوریم سے شروع ہوئی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہزار مربع میٹر سے زائد کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران شاپنگ مال سے دو سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔آگ لگنے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1879620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha