22 مارچ، 2018، 11:06 AM

اسرائيل کا شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کرنے کا اعتراف

اسرائيل کا شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کرنے کا اعتراف

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل نے شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل نے شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا۔ اس نے کہا کہ 2007ء میں اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد نے شام کے جوہری ری ایکٹر تباہ کردیا تھا، اسرائیل ایسے ہی اپنے دشمنوں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکتا رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شام کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کی کامیابی کا سہرا اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد کے سر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسرائیل نے2007 میں شام کا جوہری ری ایکٹر تباہ کیا تھا۔

News Code 1879537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha