شام کے ایٹمی ری ایکٹر بارے میں امریکہ کا غلط اور جھوٹا پروپگینڈہ// ایٹمی ری ایکٹر کی تصاویرجعلی ہیں

امریکہ میں تعینات شام کے سفیرعمادمصطفی نے کہا ہے کہ شام کے ایٹمی ری ایکٹر بارے میں امریکہ کا پروپگینڈہ بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے اورامریکی سی آئی اے کی جانب سے شام کے ایٹمی ری ایکٹر کی پیش کی گئی تصاویربالکل جعلی ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں تعینات شام کے سفیرعمادمصطفی نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ایٹمی ری ایکٹر بارے میں امریکہ کا پروپگینڈہ بالکل غلط اور جھوٹپر مبنی ہے اورامریکی سی آئی اے کی جانب سے شام کے ایٹمی ری ایکٹر کی پیش کی گئی تصاویربالکل جعلی ہیں۔شامی سفیر نے کہا کہ ان تصاویر کے حوالے سے آئندہ ہفتوں میں امریکی کہانی منظر عام پر آجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر میں دکھائی گئی عمارت کے گردونواح میں کوئی چیک پوسٹ ،خاردار تاریں اور سیکیورٹی نہیں ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمارت ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے لئے استعمال نہیں ہورہی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سی آئی اے کی جانب سے دکھائی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں شام کی ایک عمارت دکھائی گئی تھی جس کو ستمبر 2007میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا تھا ۔امریکا کے مطابق اس عمارت میں ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر جاری تھی دوسری جانب اقوام متحدہ میں شام کے سفیربشار الجعفری نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی جانب سے جعلی تصاویرجاری کرنے کا بنیادی مقصدشام پر ہونے اسرائیلی فضائی حملے کو جواز فراہم کرنا ہے ۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں غلط اور بے بنیاد اطلاعات کی بنا امریکہ کو عالمی برادری کے سامنے سخت شکست اٹھانا پڑی ہے اور اس نے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے شام کے خلاف پروپگینڈہ شروع کردیا ہے۔

 

News Code 672191

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =