ایران میں رہنے والی تمام اقوام اور مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال (1397) کے آغاز اور عید نوروز کے موقع پر مشہد مقدس میں زائرین اور مجاورین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران میں رہنے والی تمام اقوام اور مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز اور عید نوروز کے موقع پر مشہد مقدس میں زائرین اور مجاورین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:ایران میں رہنے والی تمام اقوام اور مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال اور عید نوروز کی آمد کے موقع  پر عیدنوروز منانے والی اقوام کو مبارباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایران میں رہنے والی تمام اقوام اور مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ایران میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہے۔ ایران میں ہونے والے انتخابات میں تمام اقوام اور مذاہب کے ماننے والے آزادانہ طور پر شرکت کرتے ہیں۔ ایران میں قائم اسلامی نظام ، معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے سلسلے میں حرکت کررہا ہے لیکن ہم عدالت کے نفاذ میں ابھی اس نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں جو اسلام  اور اللہ تعالی کو مطلوب ہے۔ عدالت کے سلسلے میں ایران میں اہم اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جو قابل قدر اور قابل تعریف ہیں ایران نے گذشتہ 40 برسوں میں مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے ۔

News Code 1879516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =