پاکستان کا ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہ بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو محض مشاورت کے لیے نئی دہلی سے اسلام آباد بلایا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔

News Code 1879458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =