مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے علاقہ مین ہٹن میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں محو پرواز اے ایس 350 ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ذرائع کے مطابق پیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں جہاں انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکال لیا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ محفوظ رہا ہے ۔
آپ کا تبصرہ