مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی معاون اور نیشنل سکیورٹی کونسل کی ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے دورہ پاکستان کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام میں خامیاں موجود ہیں پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے مسئلہ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی معاون اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیا لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ لیزا کرٹس نے وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر لیزا کرٹس نے کہا کہ پاکستان اپنی زمین پرحقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے مسئلہ پر توجہ دے، پاکستان میں منی لانڈرنگ و دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام میں خامیاں موجود ہیں۔ جنھیں دور کرنا چاہیے۔ امریکہ نے پہلے پاکستان میں طالبان کی داغ بیل ڈآلی تھی اور امریکہ آج بھی دہشت گرد گروہوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ لیکن وہ اس سلسلے میں پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ