27 فروری، 2018، 12:30 PM

سعودی عرب کے بادشاہ کی فوج اور انتظامیہ میں اعلیٰ ترین سطح پر برطرفیاں اور تقرریاں

سعودی عرب کے بادشاہ  کی فوج اور انتظامیہ میں اعلیٰ ترین سطح پر برطرفیاں اور تقرریاں

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے سعودیہ کی مسلح افواج اور انتظامیہ میں اعلیٰ ترین سطح پر برطرفیاں اور تقرریاں کی ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ  شاہ سلمان نے سعودیہ کی مسلح افواج اور انتظامیہ میں اعلیٰ ترین سطح پر برطرفیاں اور تقرریاں کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم اور بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے جبری طور پر ریٹائر کردیا ہے۔ جنرل سحیم کی جگہ میجر جنرل فیاض بن حامد الرویلی جب کہ فواد الروائلی کو لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کی جگہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ادھر امریکہ اور اسرائيل نواز سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعہ شہزادہ فہد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے بٹا کر شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کو الجوف کا گورنر مقرر کردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے جبکہ سعودی بادشاہ اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان  نے سعودی شہزادوں پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔آل سعود کے کئی شہزادوں کو جیل میں بند کرکے خاک چٹا رہے ہیں۔

News ID 1879015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha