بغداد میں عراق اور لبنان کے صدور کی ملاقات/ عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد پر تاکید

عراق کے صدر فواد معصوم اور لبنان کے صدرمیشل عون نے بغداد میں ملاقات اور گفتگو کے دوران عراق اور لبنان کی ارضی سالمیت اور باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق  کے صدر فواد معصوم اور لبنان کے صدرمیشل عون نے بغداد میں ملاقات اور گفتگو کے دوران عراق اور لبنان کی ارضی سالمیت اور باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔  دونوں ممالک کے صدور نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائي امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کے صدر عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد کا خواہاں ہے۔

News Code 1878876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =