مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے تیسری مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے بعد لوگوں نے اھلبیت علیھم السلام کی حرمت اور دینی و اسلامی اقدار کو مد نظرنہیں رکھا اور اسلامی معاشرے میں تفرقہ ، اختلاف اور تشدد کو فروغ دیا۔مجلس عزا میں جناب کریمی نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ (س) کی شہادت کی مناسبت سے تیسری مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے تیسری مجلس عزا منعقد ہوئی۔
News ID 1878861
آپ کا تبصرہ