19 فروری، 2018، 11:00 AM

روس میں مسلح شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک

روس میں مسلح شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک

روس میں ایک گرجا گھر پر نامعلوم مسلح شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں ایک گرجا گھر پر داعش کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کے خطے داغستان کے شہر كيزليار میں مسلح دہشت گرد نے آرتھوڈوکس چرچ پر فائرنگ کی۔ حملہ آور ایک خنجر اور رائفل سے لیس تھا۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی تمام خواتین تھیں جب کہ زخمیوں میں 2 پولیس افسر شامل ہیں۔ مسلح شخص نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چرچ کے دروازے بند کردیے جس کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ ہوسکا ورنہ اس سے بھی زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر روسی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

News ID 1878841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha