18 فروری، 2018، 5:35 PM

روسی صدر کا ایرانی مسافر بردار جہاز کے سانحہ پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

روسی صدر کا ایرانی مسافر بردار جہاز کے سانحہ پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایرانی صدر اور عوام کو ایرانی مسافر بردار جہاز کے سانحہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایرانی صدر حسن روحانی  اور ایرانی عوام کو  ایرانی مسافر بردار جہاز کے سانحہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ صدر پوتین نے مسافر بردار طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب پہاڑی علاقہ میں  گر کر تباہ ہوگیا،  طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت  66  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔ مسافر طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا جو 50 منٹ کی پرواز کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔ مسافر طیارہ اے ٹی آر آسمان کمپنی کا تھا۔

News ID 1878834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha