16 فروری، 2018، 2:27 PM

ایرانی عوام کی عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی

ایرانی عوام کی عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے 22 بہمن کی عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ حجۃ الاسلام ابوترابی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حال ہی میں تہران کا عارضی امام جمعہ مقرر کیا ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی نے آج تہران میں پہلی بار نماز جمعہ کی امامت کے فرائض انجام دیئے ۔ خطیب جمعہ نے اس سال انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گویا عوام نے عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی حاصل کرلی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ خدا جس نے خرم شہر کو آزاد کیا اسی خدا نے عوام کے دلوں کو باہم جوڑ رکھا ہے اور عوام انقلاب اسلامی کی حمایت اور پشتپناہی جاری ر کھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کریں۔

حجۃ الاسلام ابوترابی نے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا باہمی اتحاد ہماری طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔

News ID 1878779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha