6 جنوری، 2012، 6:00 PM

حجۃ الاسلام صدیقی

عراقی عوام باہمی اتحاد کی حفاظت کریں

عراقی عوام باہمی اتحاد کی حفاظت کریں

مہر نیوز-6 جنوری 2012ء: تہران کے عارضی امام جمعہ نےعراق کی سرزمین نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عراقی عوام کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام کو باہمی اتحاد کی حفاظت کرتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تہران کے عارضی امام جمعہ نےعراق کی سرزمین نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عراقی عوام کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام کو باہمی اتحاد کی حفاظت کرتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

صدیقی نے عراق کے مراجع عظام اور عوام کی ہوشیاری کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ تمام مشکلات پر قابو پالیں گے اور عراقی عوام کے اتحاد سے دشمن مایوس ہوجائیں گے۔ انھوں نے خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشقیں ایرانی عوام کے اقتدار کی علامت ہیں اور دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایرانی عوام ایمان کے ہتھیار کے علاوہ دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں اور دشمن کے ہر حملے کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News ID 1502686

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha