مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختاف خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلے سے قبل ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔خالدہ ضیا، اُن کے بڑے بیٹے اور دیگر چار افراد پر2001سے2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں اُنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔فیصلے کے موقع پر دارالحکومت بنگلہ دیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختاف خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلے سے قبل ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
News ID 1878586
آپ کا تبصرہ