مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات سے قبل کم سے کم 30 پولنگ بوتھ جلائے جا چکے ہیں جب کہ حزبِ مخالف 48گھنٹے کی ہڑتال کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں حزبِ مخالف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا الزام ہے کہ ان کی رہنما خالدہ ضیا کو ان کے گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کو دسویں عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اتوار کو ہونے والے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل ہونے والے تشدد میں کم سے کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حزب مخالف انتخابات سے قبل ملک میں نگران حکومت کی تشکیل چاہتی ہے تاہم حکومت ان کا مطالبہ مسترد کر چکی ہے۔خالدہ ضیا کی جانب سے عوام کو ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کے بعد حزبِ مخالف نہ اس ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
مہر نیوز/4 جنوری /2014ء: بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات سے قبل کم سے کم 30 پولنگ بوتھ جلائے جا چکے ہیں جب کہ حزبِ مخالف 48گھنٹے کی ہڑتال کر رہی ہے۔
News ID 1831977
آپ کا تبصرہ