مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا اور ان کے بڑے بیٹے سمیت 4 افراد پر 2001 سے 2006 کے دورِحکومت میں فلاحی ادارے کے ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا۔ 72 سالہ خالدہ ضیا کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنادی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش میں رواں برس دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ عدالت نے کیس میں ملوث خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان، سابق رکن پارلیمنٹ قاضی سمیع الحق کمال، وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری کماالدین صدیقی، بنگلہدیش نیشنل پارٹی کے بانی ضیاالرحمان کے بھتیجے مومن الرحمان اور بزنس مین شرف الدین احمد کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے طارق الرحمان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1878590
آپ کا تبصرہ